ابنا: بارک اوباما کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے کے حل کے لیے کوئی جادوئی فارمولا نہیں اگر ہوتا تو اس پر عمل کیا جاچکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ٹھوس شواہد ملے تو سفارتی اور عسکری سطح پر اضافی اقدامات کیے جائیں گے۔ بارک اوباما نے کہا کہ شام کے کیمائی ہتھیار امریکا، اس کے اتحادی ممالک اور شام کے پڑوسی ملکوں کے لیے خطرہ ہیں۔ اس موقع پر رجب طیب اردوان نے اوباما کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ترکی بھی شام کے مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے۔
.....
/169